ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک کروڑ کا پلاٹ 25 لاکھ میں

housing societies
کیپشن: Plot
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے): پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کا انوکھا طریقہ کار اپنا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کی نامور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو اوقاف کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں، پنجاب حکومت شہر کے پوش علاقے میں ایک کینال کے پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ کی بجائے 25 لاکھ روپے میں فروخت کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق سفارشات پرسوسائٹیز کو اب سرکاری زمین فروخت کی جارہی ہے،سنتالیس کروڑ کی زمین 11کروڑ میں فروخت کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ زمین نیلامی کی بجائے براہ راست سوسائٹیزکو فروخت ہوگی۔ اس حوالے سے صوبائی کابینہ برائے قانون کو مجوزہ پلان بھی پیش کردیا گیا ہے۔