ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ میں داخلے کیلئے کڑی شرائط

admission
کیپشن: Intermediate Student
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: لاہور  تعلیمی بورڈ کے تحت 2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ نے میٹرک کا امتحان دیا، کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا، میٹرک نتائج کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے فیصلہ کرلیا.

لاہور بورڈ نے 16 اکتوبر کو میٹر ک کے نتائج کا اعلان کیا تھا، امتحان میں 2 لاکھ  92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ امتحان میں غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا۔ لبرٹی چوک میں انٹر میڈیٹ رزلٹ کے خلاف طلبا اور ان کے والدین نے بھی مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی نتائج درست نہیں ہیں، میٹرک میں 90 فیصد لینے والے طلبا کے 38 فیصد نمبر آئے۔

ان نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ داخلہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں سال داخلے صرف میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر نہیں ہونگے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا۔ میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا۔

وائس چانسلر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز جی سی یونیورسٹی خود  تیار کرے  گی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو انٹرمیڈیٹ میں داخلے میٹرک نتائج کی بجائے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرے گا۔ داخلہ ٹیسٹ جی سی یونیورسٹی میں 23 اور 24 اکتوبر کو لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلہ فارم جمع کروانے کا آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔