بیٹے کا نام 'ماموں' اور 'دادا' کے نام پر رکھا ہے، بختاور

Mir Hakim Mahmood Choudhry son of bakhtawar bhutto
کیپشن: Bakhtawar Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بختاوربھٹوزرداری نےاپنے بیٹے کا نام ’میر حاکم محمود چودھری‘ رکھ دیا.

بختاور بھٹو نے سوشل میڈٰیا کی معروف سائٹ ٹوئٹر  کے ذریعے بیٹے کے نام کا اعلان کیا،  بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ماموں ’میر‘ مرتضی بھٹو اور دادا ’حاکم‘ علی زرداری کے نام پر رکھا ہے۔

قبل ازیں بختاور بھٹو نے ٹویٹ کر کے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ، انہوں نے ٹویٹ میں اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری 2021  کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer