ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس۔۔لاہور کے باسیوں کیلئے اچھی خبر

Corona in Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں کمی آنے لگی، گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے مزید11اموات جبکہ 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح  1.66 فیصد رہی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا کے اعداد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 902 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ملک بھر میں 663 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں کوروناسےکوئی موت ریکارڈ نہ کی گئی، 24 گھنٹوں میں کوروناکے 110نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔