کنگ خان کی آوارہ لڑکوں کے ہاتھوں پٹائی

کنگ خان کی آوارہ لڑکوں کے ہاتھوں پٹائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کپل شرما شو میں اس  بات کا اعتراف کیا کے انھیں دہلی میں ایک لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ ظاہر کرنے پر چند ہٹے کٹے   لڑکوں کی جانب سے خوب مارا گیا ،جن سے اگر وہ جان نہ بچاتے تو  آج  بالی ووڈ کے بادشاہ کا تاج کسی اور کے سر پر ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق   شاہ رخ خان نے ایک نامور کامیڈی شو  " " میں اپنے مداحوں کو ایک واقع سنایا جس میں ان کی   دہلی کے چند لڑکوں سے خوب پٹائی لگی تھی۔ شاہ رخ خان نے بتایا کے وہ ایک لڑکی سے ساتھ ڈیٹ مار کر واپس گھر جا رہے تھے  کہ کچھ لڑکوں نے اُنھیں راستے میں روکا  اور اُس لڑکی متعلق  پوچھا کہ وہ میری کیا لگتی ہے جس کا میں نے جواب دیا کہ "میری گرل فرینڈ ہے "۔
یہ کہنے پر ان لڑکوں نے میری خوب پٹائی لگائی اور مجھے مجبور کیا کہ وہ اس لڑکی کو اپنی بھابھی بولوں  اور ان لڑکوں نے مجھے تب تک نہیں چھوڑا جب تک میں نے اُس لڑکی کو اپنی بھابھی نہیں بولا ۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ بہت پرانی بات ہے اور اُس وقت مجھے کوئی جانتا بھی نہیں تھا لیکن آب میں بہت احتیاط کرتا ہوں۔ میں جب کبھی اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور مجھ سے کوئی پوچھتا ہے کہ گوری میری کیا لگتی ہیں تو میں فورن جواب دیتا ہوں "بھابھی"۔ شاہ رخ خان کی اس بات پر تمام لوگ کھِلکھلا اُٹھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer