سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں معمولی سی کمی ہوئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.71 روپے سے کم ہوکر 280.67 روپے پر بند ہوا۔
اوپن ایکسچینج ریٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.70 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے کمی سے 328.32 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 3 پیسے سستا ہوکر 372.32 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.44 روپے پر برقرار ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.55 روپے کا ہوگیا۔