ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو چار چھٹیاں مل گئیں

عوام کو چار چھٹیاں مل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی چھٹیاں مل جائیں گی۔وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ایک ایسا قانون بھی پاس  کیا گیا تھا  جس کے تحت قومی تعطیلات اگر ویک اینڈ سے ایک دو روز قبل آئیں تو اسے بڑھا کر ہفتہ وار تعطیلات تک لایا جا سکتا ہے۔اس کا مقصد بھی ملازم پیشہ افراد کو زیادہ سے زیادہ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ اس لحاظ سے  متحدہ عرب امارت کے شہری چار چھٹیاں  منائیں گے ۔