حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حمزہ شہباز کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 نومبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔

 یاد رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر