ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام2 بڑے سیاستدانوں کو پہنچا دیا

Nawaz Sharif Ishaq Dar
کیپشن: Nawaz Sharif Ishaq Dar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پہنچا دیا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نےملکی صورت حال پر مسلم لیگ ن کے اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے دوران برطرف وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچا دیا۔سینئر ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے جمعرات 17 نومبر کو سابق صدر آصف علی زرداری اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس موقع پر اسحاق ڈار نے نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا۔

ملاقات کیلئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگی وفد کے ہمراہ زرداری ہاؤس پہنچے، جہاں ان کی آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی۔سیاسی رہنماؤں کے درمیان اس موقع پر ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ اس دوران ملاقات میں وزیر خزانہ نے نواز شریف کا اہم پیغام بھی جیالے قائدین تک پہنچایا۔

ن لیگی وفد نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمان کو بھی پہنچا دیا ہے۔