روح افزا کی فروخت پر پابندی عائد

rooh afza
کیپشن: rooh afza
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی دہلی ہائی کورٹ نے ای کامرس پلیٹ فارم ایمازون پر  ہندوستان کے ہمدرد کی ملکیت والے ' روح افزا' برانڈ کے تحت پاکستان میں بنی روح افزا   فروخت کرنے سے مستقل طور پر روک دیا ہے۔

عدالت کا یہ فیصلہ اس وقت آیا جب ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (انڈیا) کی جانب سے  شکایت کی گئی تھی  کہ پاکستان میں تیار کردہ شربت بھارت میں ایک جیسے نام سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔  ہمدرد انڈیا کمپنیسالانہ ₹ 200 کروڑ روپے  سے زیادہ کی مصنوعات فروخت کرتی ہے۔

روح افزا  کو سب سے پہلے دہلی میں حکیم حافظ عبدالمجید نے 1907 میں فروخت کیلئے پیش  کیا تھا۔ سنہ  1947 میں  تقسیم کے بعد  ان کے ایک بیٹے نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن  انڈیا اور دوسرے نے  ہمدرد لیبارٹریز پاکستان قائم کی۔ دونوں کمپنیاں روح افزا تیار کرتی ہیں۔