انضمام الحق کی بیٹی کی شادی، نامور کھلاڑیوں کی شرکت

Inzamam-ul-Haq\'s daughter\'s wedding
کیپشن: Inzamam-ul-Haq's daughter's wedding
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تقریب میں نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

عمیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی تقریب میں موجود تھے، انہوں نے انضمام الحق کو مبارک باد بھی دی۔محمد حفیظ، شعیب اختر اور وقاریونس  نے بھی تقریب میں شرکت کی۔https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-18/news-1668741236-4304.jpg

یاد رہے کہ 14 نومبر کو سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی، جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔عمیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی تھی۔