پاکستان کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کا قومی ٹیم کے لئے اہم پیغام

Bating coach
کیپشن: Matthew Hayden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے  پیغام میں میتھیو ہیڈن نے لکھا ہے کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ  نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ  کل بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔