این اے133کاضمنی الیکشن، رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

election commission of pakistan
کیپشن: election commission of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : این اے133کاضمنی انتخاب ،الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ۔ رینجرز کی تعیناتی  کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

الیکشن کمیشن نےاین اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیارینجرز کی تعیناتی کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا تاہم جواب مراسلہ کا انتظار ہے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل ہوں گی پولنگ اسکیموں کی حتمی فہرست 20 نومبر کو پبلک ہوگی.

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی پولنگ اسکیموں کی اشاعت کے بعد حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کا تعین کیا جاسکے گا۔ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیاجاچکاہے۔رینجرز کی کتنی نفری درکار ہوگی اس حوالے سے قبل از وقت محکمہ داخلہ کو آگاہ کیاجائے گا،این اے 133 اکے تمام 254 پولنگ اسٹیشنز میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیافی الحال رینجرز کی تعیناتی سے متعلق محکمہ داخلہ سے مراسلہ جواب نہیں آیا