ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا،اجازت لینے کی ضرورت نہیں

لاہور کا جلسہ ہر صورت میں ہوگا،اجازت لینے کی ضرورت نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ) صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کاکہنا ہےکہ تیرہ دسمبر کے جلسہ کی اجازت کی ضرورت نہیں حکومتی پروپیگنڈا کومکمل مسترد کرتے ہیں،کہتے ہیں کہ یہ حکومت کیخلاف تحریک کا پہلا مرحلہ ہے ،پھر دوسرا اور اس کےبعد فیصلہ کن مرحلہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ تیرہ دسمبر کے جلسہ کیلئے ہمیں حکومت کی جانب سےاجازت لینے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں۔ پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے کھلی فضا میں کورونا کا زیادہ خطرہ نہیں ہوتا ہم اپنے  جلسوں میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں گے، انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے کہا کہ ہم حکومتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں اور اپنے پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھیں گے۔

 راناثناء اللہ کاکہناتھاکہ حکمران ٹولےکی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی ،اس لئے نیب کےبعد اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو جعلی کیسز بنانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے جو نئی بات نہیں، ہم ایسے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کی سی سی پی او دفتر کے باہر عظمی بخاری اور سمیع اللہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو آج سی سی پی او لاہور سے ملاقات ہوئی ہے ہم نے انہیں باور کروایا ہے کہ آپ کی وفاداری ریاست پاکستان کے ساتھ ہونی چاہیئے اس ملک پر مسلط وزیراعظم اپنا دماغی توازن کھو چکا ہے وہ رات کو خواب میں بھی یہی بڑبڑاتا ہے کہ میں کسی کو چھوڑوں گا نہیں وہ جھوٹے مقدمات بنانے اور جیل میں سیاسی مخالفین کو اذیتیں دینے سے بھی باز نہیں آ رہا شہباز شریف کو شدید تکلیف کے باوجود بکتر بند گاڑی میں لاہور کی سڑکوں پر گھمانا بدترین سیاسی انتقام ہے عمران خان کی خواہش اپنی جگہ لیکن جیل سے عدالت اور واپس جیل لانا سی سی پی او کی ذمہ داری ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سی سی پی او کو وارننگ دی ہے کہ یہ بات اب مزید برداشت نہیں ہو گی قبل از مسیح زمانے میں مخالفین کو اذیتیں پہنچانا عام تھا لیکن آج ایسا نہیں ہو سکتا اس سے لیگی ووٹروں میں تشویش ہے افسران اپنے رویوں کو تبدیل کریں اور کسی حکمران کے اندھے انتقام کا ساتھ نہ دیں سی سی پی او کو کہا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی حدود میں رہیں اور شہباز شریف کو ایذا رسانی کا حصہ نہ بنیں اگر سی سی پی او نے ہماری بات نہ مانی تو ان کے دفتر کا گھیراو بھی ہو سکتا ہے اور وہاں دھرنا بھی دیا جا سکتا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer