ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کنگز کی جیت پر بابراعظم کا خصوصی پیغام

کراچی کنگز کی جیت پر بابراعظم کا خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد کرکٹر بابر اعظم نےڈین جونز کیلئے خاص پیغام ٹوئٹر پر شیئر کردیا
 
 
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا،جس میں انہوں نے  ڈین جونز کی تصویر اور ٹرافی تھامے کراچی کنگز کی ٹیم کی تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ ’ ڈینو، کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔

کراچی کنگز کو فتح دلانے میں بابر اعظم نے اہم کردار ادا کیا اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔بابر اعظم نے فائنل میں بیسٹ بیٹسمین آف دی لیگ اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

 
 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی بابر اعظم کی پرفارمنس سے حیران دکھائی دے رہی ہے۔ادھر کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم نے بھی جیت کے بعد ویڈیو پیغام میں اپنی ٹیم کی فتح  سابق کوچ ڈین جونز کے نام کردی

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor