ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں بڑی اصلاحات لانےکا فیصلہ کیا گیا،وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے ون ونڈو سیل انتظامیہ کو 10 روز میں قبلہ درست کرنے کی تنبیہ جاری کردی۔

وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نےایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں اصلاحات لانےکےلیےاہم فیصلےکیےہیں،بلا جواز درخواستوں کو لٹکانے اور بے جا اعتراضات لگانےوالوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپ دیا ہے،وائس چئیرمین ایل ڈی اے نےآئندہ10روز میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 1800 سے1200پرلانےکا ٹاسک دے دیا ہے۔

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی بہتری کے لئے ایچ آر کنسلٹنٹ بھی ہائر کرلیا گیا ہے، ون ونڈو سیل میں ٹاؤٹ مافیا کی سرکوبی کےلیےاقدامات اٹھائےجائیں گے،وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر ون ونڈو سیل نےعملدرآمد شروع کردیا ہےجبکہ ون ونڈو ایس او پی کے لیےقائم کردہ کمیٹی نے بھی تجاویز تیارکرنا شروع کردی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer