(اقبال خان) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات اسمگلر حبیب گل گرفتار، کوہِ سلیمان کے علاقے سے 15 ملین روپے مالیت کی 60 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان پنجاب سی این ایف کے مطابق ڈی جی خان میں ملزم حبیب گل کو سخی سرور کے مقام پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کوٹ منرو سے پنجاب منشیات سپلائی کرنے جا رہا تھا، ملزم پنجاب میں منشیات پھیلانے کے لیے یہی روٹ استعمال کرتا تھا۔ حبیب گل منشیات فروشی، اسمگلنگ اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
ترجمان پنجاب سی این ایف کا کہنا ہے کہ، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے اگست 2025 سے اب تک 22.1 ٹن منشیات برآمد کی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 2.4 بلین روپے سے زائد بتائی گئی۔