ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے خطے کے امن اور استحکام کو مزید کمزور کرنے کی کوشش ہیں، پاکستان نےبرادر ملک سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار  کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا اس نازک وقت میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔