ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے ایک اورگندہ نشہ بیچنے والی خاتون 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی سے ایک اورگندہ نشہ بیچنے والی خاتون 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک اور بڑی کارروائی، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث فوزیہ بلوچ دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی پولیس نے ملزمہ فوزیہ بلوچ کو چند روز قبل ڈسٹرکٹ سینٹرل سے گرفتار کیا گیا ۔   فوزیہ بلوچ کی انٹروگیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ    آئس اور ہیروئن پشاور سے اسلام آباد لائی جاتی تھی ،ملزمہ نے بتایا کہ آئس ٹنڈو محمد جام ، حیدرآباد اور کراچی میں یومیہ بنیادوں پر سپلائی کی جاتی تھی ، ملیر غریب آباد میں ٹھکانے پولیس کو معلوم ہوگئے تھے پھر حیدرآباد منتقل ہوئے ، دس کلو آئس اور دس کلو ہیروئن تک اسلام آباد سے کراچی سپلائی کیا جاتا ہے ۔

فوزیہ نے تفتیش کے دوران انکشاف  کیا کہ شعیب بلوچ ، انیس اور جاوید نامی تین بڑے مرکزی کردار ہیں ،پشاور سے پانچ مزید بڑے کردار کراچی میں آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ہے ، گرفتاری سے 25 روز قبل اسلام آباد سے آئس اور ہیروئن کراچی سپلائی کی گئی تھی ، پشاور سے عبدالشکور آئس اور ہیروئن دیتا تھا ۔

تفتیشس کے دوران سرکاری ادارے میں تعینات شکور نامی اہم کردار سامنے آگیا ، فوزیہ نے بتایا کہ عبدالشکور کی تعیناتی پشاور شہر میں ہے ، شکور کا پورا نیٹ ورک وٹس اپ پر کام کررہا ہے ، آئس نیٹ ورک کے کارندوں کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کلو فراہم کی جاتی ہے ، اعلیٰ کوالٹی کی آئس دو لاکھ روپے تک فی کلو فراہم کی جاتی ہے ، ہیروئن تین لاکھ روپے فی کلو فراہم کی جاتی ہے ، 

فوزیہ کے خلاف کراچی کے اہم یونٹ میں مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ، فوزیہ کے کارندے مولابخش اور سکینہ کو بھی گرفتار کیاگیا ہے ، گرفتار ملزمہ سکینہ فوزیہ کی حقیقی بہن نکلی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں آئس اور ہیروئن کی خریداروں سے متعلق مجموعی تحقیقات مکمل نہ ہوسکی، فوزیہ بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔