ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممکنہ 28ویں ترمیم اور پی ٹی آئی کا احتجاج، اپوزیشن الائنس کا مشترکہ مشاورتی اجلاس جاری

ممکنہ 28ویں ترمیم اور پی ٹی آئی کا احتجاج، اپوزیشن الائنس کا مشترکہ مشاورتی اجلاس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)ممکنہ 28ویں ترمیم اور پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے معاملہ پر اپوزیشن الائنس کا پارلیمنٹ لاجز میں مشترکہ مشاورتی اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں ،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، مصطفی نواز کھوکھر ، شاہد خاقان عباسی ، اسد قیصر ، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شریک اجلاس میں مینگل گروپ ، انصاف لائرز ونگ کے لوگ بھی شامل  ہیں۔

اجلاس میں کل اڈیالہ کے باہر بانی پی ٹی آئی کو علاج کی سہولتوں کے مطالبے پر احتجاج کا لائحہ عمل زیر غور لایا جائے گا۔اجلاس میں 28 ویں ترمیم کے مجوزہ نقاط کو بھی ڈسکس کیا جائے گا ۔اجلاس میں بجٹ اجلاس میں حکومت کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور سخت ردعمل دینے کو بھی ڈسکس کیا جائے گا۔