سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.60 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستاہوکر 279.74 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 پیسے سستاہوکر 326.93 روپے، جبکہ برطانوی پاونڈ 25 پیسے اضافے سے 375.48 روپے، یو اے ای درہم 10 پیسے مہنگا ہوکر 76.69 روپے، سعودی ریال 9 پیسے مہنگاہوکر 74.97 روپے پر پہنچ گیا۔