ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری

لاہور : اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے اور چرانے کی وارداتیں بدستور جاری ہیں۔ رواں سال کے دوران 44 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں، جبکہ مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 1864 موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 12 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، سٹی اور صدر ڈویژن سے 10، 10 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، کینٹ ڈویژن سے 8، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 3 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کا ایک مقدمہ درج ہوا ۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل چوری میں کینٹ ڈویژن 420 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 398 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 348 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن سے 310، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 198 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی 190 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔