ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گیس بحران کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے

شہر میں گیس بحران کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر میں ایک بار پھر گیس بحران کے خدشات بڑھنے لگے ہیں جبکہ سوئی ناردرن گیس  کمپنی کی جانب سے دوپہر کے اوقات میں گیس فراہمی معطل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو دوپہر کے وقت کھانا پکانے کیلئے تقریباً دو گھنٹے تک گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ گیس قلت کے باعث دوپہر میں گیس پریشر کو انتہائی کم کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ناشتہ اور شام کے اوقات میں نسبتاً بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم دن کے اوقات میں پریشر کم ہونے کے باعث صارفین کھانا پکانے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر ڈاؤن ہونے کے باعث وہ ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے گھریلو اخراجات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

صارفین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ روزمرہ معمولات متاثر نہ ہوں۔