وقاص احمد:فیصل ٹاؤن کے علاقے سے 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مسکان نامی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لڑکی گھر سے اس وقت نکلی جب اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی واپس گھر نہ آنے پر اہل خانہ نے شک ظاہر کیا، جس کے بعد باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور لڑکی کی تلاش کیلئے کارروائی جاری ہے۔