شاہد ندیم سپرا: ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔سبسڈی ختم ہونے پر صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری ٹیرف کی بنیاد پر بلنگ کی جائیگی نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر ہونیوالے بلنگ سے صارفین کے بلوں میں8 سے 10ہزار اضافہ ہوگا کمپنیوں نے بجلی کے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی رقوم بھی شائع کر دیں ڈیٹا کے تحت اضافی میٹرز سے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی ختم کر دی جائیگی۔
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز لگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں زائد میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری کی سبسڈی لینے والوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے بلوں پر کیو آر کوڈ شائع کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کی مدد سے اضافی میٹرز رکھنے والے صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ حقیقی مستحقین کی نشاندہی کی جا سکے۔
حکام کے مطابق صرف مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ کیو آر کوڈ کے ذریعے مطلوبہ ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں ایسے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے ٹیرف کے تحت بلنگ کی جائے گی، جس کے باعث بجلی کے بلوں میں 8 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
کمپنیوں نے بلوں پر ملنے والی سبسڈی کی تفصیلات بھی ظاہر کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اضافی میٹرز سے ریلیف لینے والوں کی سبسڈی مستقل طور پر ختم کر دی جائے گی۔