سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے قلعہ عبداللہ میں جبار مارکیٹ کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے سوگواران سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
وزیر اعلی مریم نواز نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کےگلستان بازار میں دھماکہ ہوا، جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔