ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور میں پولیس مقابلہ، حولاات سے فرار ہونیوالا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

قصور میں پولیس مقابلہ، حولاات سے فرار ہونیوالا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قصور کے تھانہ گنڈاسنگھ کی حولاات سے فرار ہونے والا ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔ 

 تھانہ گنڈاسنگھ کے علاقہ چوہڑی والا کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران تھانہ گنڈاسنگھ والا کی حوالات سے فرار ہونیوالا ڈاکو عرفان عرف فانی ہلاک ہوگیا ۔ 

پولیس کے مطابق  ہلاک ڈاکو راہزنی، قتل اور اقدام قتل کے 16 مقدمات میں مختلف تھانوں کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ 

قبل ازیں حراست سے فراری پر سابق ایس ایچ و گنڈا سنگھ سمیت 04 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ جبکہ 06 کو ڈسمس کیا گیا تھا ۔ 

پولیس نے بتایا کہ امروز 04 ڈاکو شہری عنایت اللہ سے چوہڑی والا کے قریب واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے بروقت ریسپونڈ کیا تو ڈاکوؤں نے مختلف اطراف سے پولیس پر فائرنگ کر دی، اسی دوران ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے عرفان عرف فانی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے چھینی گئی رقم اور قبل ازیں صدر قصور کے علاقہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ۔ اس کے علاوہ تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔