ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آم بھی ناپسندیدہ؛ امریکہ نے لاکھوں ڈالر کی شپمنٹ واپس بجھوا دی

بھارتی آم بھی ناپسندیدہ؛ امریکہ نے لاکھوں ڈالر کی شپمنٹ واپس بجھوا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا نے بھارت کے آموں کی شمپنٹ لینے سے انکار کردیا۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  بھارت  سے آموں کی 15 شمپنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے  امریکا نے لینے سے انکار کر دیا۔متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور  9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ائیرپورٹس  لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔

شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔اسی  وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر کے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔