ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں جمعے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 205 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے باعث گھروں اور دفاتر میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے میدانوں میں نکل آئے  تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو بھی سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔