ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی علامہ ثاقب رضا مصطفائی سے ملاقات

محسن نقوی کی علامہ ثاقب رضا مصطفائی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے مختلف سیکشن دیکھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات، وزیرداخلہ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف کی، کہا کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے۔

طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی،بھارت کے خلاف عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں،فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل 100بار سوچے گا۔

اس موقع پر مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی، سرپرست اعلی مرکز مصطفی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نےملکی سالمیت استحکام،ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔