ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اسکول میں برتھ ڈے پارٹی کے نام پر  رقص و فائرنگ، متعددافراد گرفتار

سرکاری اسکول میں برتھ ڈے پارٹی کے نام پر  رقص و فائرنگ، متعددافراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بشیر کاظمی: کبیروالا کے نواحی علاقے پانچ کسی میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول میں برتھ ڈے پارٹی کے موقع پر رقص کا اہتمام کیا گیا جس پر علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق رقص کے دوران دو خواتین رقاصائیں اور متعدد تماشائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ بھی کی جاتی رہی جس کے خول پولیس نے موقع سے تحویل میں لے لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رقص اسکول کے سیکیورٹی گارڈ جاوید کی جانب سے خود سے منعقد کروایا جا رہا تھا۔ اسکول کے پرنسپل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اس واقعے سے لاعلم تھے اور یہ سارا فنکشن سیکیورٹی گارڈ نے اپنی مرضی سے منعقد کیا۔

چھاپے کے دوران رقاصائیں پرنسپل کے دفتر میں چھپ گئیں تاہم پولیس نے ان تک بھی رسائی حاصل کر لی۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

پولیس نے تمام گرفتار افراد کو تھانہ صدر منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔