ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ 

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 705 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ  قیمت میں  600 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 45 ہزار روپے جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی تھی ۔