پرنیتی چوپڑا اور رگھو چڈھا کی منگنی کی تصویریں وائرل

Parniti Chopra, Raghaw Chada, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عام آدمی پاٹی کے رگھو چڈھا کسی الیکشن میں سے پہلے ہی خوشی سے نہال ہو گئے۔ یہ خوشی انہیں پرنیتی چوپڑا کے ساتھ منگنی کی صورت میں حاصل ہوئی ہے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی منگنی کی تقریب سے مزید تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں کو بھارت کی ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی پرنیتی کے مداحوں کی جانب سے ستائش مل رہی ہے۔

 اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے منگیتر، عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ اِن تصویروں میں اس خوبصورت جوڑی کو اپنی منگنی کے دوران پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا سیاستدان رگھو سے طویل دوستی کے بعد گزشتہ ہفتے منگنی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ منگنی کی تقریب رگھو چڈھا کے گھر پر ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔