ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران ریاض کو کل 12 بجے تک بازیاب کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

 عمران ریاض کو کل 12 بجے تک بازیاب کروایا جائے، لاہور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی  نے صحافی عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔

 اس موقع پر ایڈشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کیلئے کل 12 بجے تک کی مہلت دے دی اور کل پھر سے عدالت میں بازیابی کے بارے میں پراگرس دینے کی ہدایت کی۔

 اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے عمران ریاض کے والد کو تحفظ دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔  چیف جسٹس نے صحافی کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی اداروں سے مدد لینے کی ہدایت بھی کی۔

 اس موقع پر عمران ریاض کے وکلاء کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری لاپتہ ہوتا ہے تو عدالت کی ذمہ داری ہے اسکو بازیاب کروانے کی۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کل سوا 12 بجے تک ملتوی کردی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر