یونیورسٹیوں اور کالجوں کو تھریٹ الرٹ جاری

یونیورسٹیوں اور کالجوں کو تھریٹ الرٹ جاری
کیپشن: security threat to Colleges and Universities
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا، ایچ ای ڈی کی جانب سے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کالجوں اور یونیورسٹیوں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ایچ ای ڈی کی جانب سے پنجاب کے کالجز اور سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو نوٹی فکیشن بھیج دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی ادارے لوکل سول انڈمنسٹریشن، پولیس اور حساس اداروں سے رابطہ رکھیں اور سکیورٹی معاملات کے حوالے سے تعاون کریں۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں قائم کالجز, سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer