ملک بھر سے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان

Phf,junior,hockey,players,trails
سورس: google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا اظہر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کا گراس روٹ لیول پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ، ملک بھر سے جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اعلان کردیا گیا ۔

پی ایچ ایف حکام کے مطابق جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کا نیا پول تیار کرنے کیلئے رواں ماہ 24 اور 25 مئی کو پنجاب کی سطح پر ٹرائلز لیے جائیں گے اور یہ ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے ۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر ٹرائلز کی نگرانی کرینگے جبکہ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں اولمپیئن کلیم اللہ خان ،اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز اور اولمپیئن خالد حمید شامل ہونگے۔

پنجاب سے قبل ٹرائلز 22مئی کو بلوچستان اور 26 مئی کو کے پی کے, اسلام آباد,گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں منعقد ہونگے۔