ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

ramiz raja chairman PCB
کیپشن: ramiz raja
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہباز : چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مستقبل ڈانواں ڈول، حکومت نےعہدے سے ہٹانے کا  حتمی فیصلہ کرلیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق حکومت نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے  سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کو کو اعلی کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔ لیکن اب اگلے چند ہفتوں میں نیا چئیرمین پی سی بی تعینات کردیا جائے گا۔ معاملے میں تاخیر اس لئے ہوئی کہ دیگرقومی مسائل کے باعث فوری فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ اگلے چند ہفتوں میں نیا چئیرمین پی سی بی تعینات کردیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنےکے لئے محکمانہ کھیلیں بحال کی جارہی ہیں۔