پاکستان دنیا کا گرم ترین ملک، قحط سالی کا خدشہ

pak hottest country
کیپشن: pak hottest country
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  ہیٹ ویو، گلوبل وارمنگ ، بارشیں نہ ہونے کے باعث ملک میں قحط سالی کا خدشہ  ہے۔ پاکستان دنیا کا گرم ترین ملک بن گیا ۔ جیکب آباد، سبی ،نواب شاہ 47.4 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کے گرم ترین شہرہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیکب آباد، نواب شاہ، سبی اور بہاولپور میں 45.5 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ مشترکہ طور پر دنیا کے 10 ویں گرم ترین مقامات قرار پائے ہیں۔ مجموعی طور پر عرفات ، سعودی عرب 47 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا چوتھا گرم ترین مقام جبکہ ، متعم، سینی گال 46.5 درجےسنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا پانچواں گرم ترین شہرہے۔

عالمی موسمیات ایجنسی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق گرم ترین شہروں میں  47.4 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ جیکب آباد فہرست میں پہلےنمبر پر ہے ۔ 47.4 درجے سنٹی گریڈ کے ساتھ نواب شاہ دوسرے نمبر پر  اور اسی درجہ حرار ت کے ساتھ سبی تیسرے نمبر پر ہے ، عرفات ، سعودی عرب 47 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کےساتھ چوتھے نمبر پر  متعم ، سینی گال 46.5 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ پانچویں نمبر ، باؤٹی لمٹ ، موریطانیہ 46.3 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرار ت کے ساتھ چھٹے نمبر پر، باندہ، بھارت 46.2 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔  مالی کا شہر کیز 46 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ 8ویں نمبر پر۔ لنگری، سینی گال 45.7 درجے سنٹی گریڈدرجہ حرارت کے ساتھ 9ویں نمبر ، بہاولپور پاکستان 45.4 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرار ت کے ساتھ 10 نمبر پر ، روسو، موریطانیہ  45.4 درجے سنٹی گریڈ کے ساتھ 11ویں نمبر پر، موریطانیہ کا ہی شہر نواکشوٹ اومنتسی 45.3 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کےساتھ 12 ویں نمبر پر ، مالی کا شہر یلیمین 45.3 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ 13 ویں نمبر پر بھارت کا شہر گنگا نگر 45.2 درجے سنٹی گریڈ کے ساتھ 14ویں نمبر پر  ہے جبکہ موریطانیہ کے شہر آئیون اتروس میں 45 درجے سنٹی گریڈ درجہ حرارت کےساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔