ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر! اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

بڑی خبر! اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے  اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی اور کیس میں شریک 3 ملزمان کے خلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈار کی گرفتاری تک روک دیا۔احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی بھی کردی۔

عدالت نے کہا کہ شریک ملزمان کی برییت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار کو گرفتار کرکے پیش نہیں کیا جاتا ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر