ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی فیصلے سے قبل عثمان بزدار بڑی مشکل میں پھنس گئے

عدالتی فیصلے سے قبل عثمان بزدار بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے شہری نے اینٹی کرپشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردارعثمان خان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرمیں درخواست جمع کرانے والے شہری نے اپنی شناخت ظاہرنہیں کی۔

درخواست میں سابق وزیر اعلی کے سیکرٹری طاہرخورشید، عمربزدار، طورخان بزدار، جعفرخان بزدار، امیرتیمور، مختاراحمد جتوئی، سمیع اللہ چوہدری، حبیب گل خان، کیپٹن (ر)اعجاز جعفراور  طاہر خان بزدار کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست کی گئیہے۔

درخواست گذارنے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارپراختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے، مالی بےضابطگیوں، تبادلوں اور تقرریوں کے لیے رشوت طلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔