(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑ گئی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مجھے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں جبکہ آج باپ نے بھی مجھے کسی کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ان کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، منحرف اراکین ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،ان کی شکلیں اڑی ہوئی ہیں۔
شیخ رشید نے واضح طور پر کہا کہ ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ مشکل فیصلے بھی کریں اور ستمبر میں الیکشن کریں، 90 کی بجائے 120 دن ہو سکتے ہیں لیکن الیکشن ہونے جا رہے ہیں۔