ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے عیدالفطر کا بڑا تحفہ

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے عیدالفطر کا بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام ملازمین کیلئے عیدالفطر کا بڑا تحفہ ،وفاقی وزارت صنعت و پیداوار  نے تمام ملازمین کو عیدالفطر کے موقع پر بونس دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے عید کے موقع پر بونس اور اعزازیہ دینے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 167 ویں اجلاس میں کیا گیا۔  نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹؤرز کے ریگولر ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابرجبکہ یوٹیلٹی اسٹورز میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز کو 8000 روپے فی کس دئیے جائیں گے۔  رمضان المبارک کے دوران 80 فی صد حاضری رکھنے والوں کو بونس اور اعزازیہ دیا جائے گا تاہم رمضان المبارک میں کسی وجہ سے نوکری سے برخاست یا معطل ہونے والوں کو اعزازیہ نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب  ریلوے ٹی ایل اے ملازمین کو بھی  چھوٹی عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی، لاہور ریلوے ڈویژن میں تعینات ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کے مساوی تنخواہ کا اعلان کر دیا گیا۔

 لاہور ڈویژن میں تعینات 650 ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ سضافے کے بعد ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہ 14ہزار سے بڑھا کر 17900 روپے تک کر دی گئی۔ڈی ایس ریلوے لاہور عامر نثار کی ملازمین کو عید سے قبل مئی کی تنخواہ دینے کی ہدایت جاری کر دیں۔

ڈی ایس ریلوے عامر نثار کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے جاری لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں بڑھا دی گئیں ہیں۔لاہور ڈویژن میں 650 ٹی ایل اے ملازمین کام کر رہیں ہیں۔نئی پالیسی کے تحت تمام ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer