ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے تاجر رہنما نعیم میر کی انٹر ا کورٹ اپیل نمٹا دی

لاہور ہائیکورٹ نے تاجر رہنما نعیم میر کی انٹر ا کورٹ اپیل نمٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہورہائیکورٹ نےمعروف تاجر رہنماء نعیم میر  کی مارکیٹوں کی بندش اورجرمانہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل واپس لینےکی بناء پرنمٹادی،عدالت نےقرار دیا ہے کہ اپیل کنندہ اپنےخلاف ریمارکس اورجرمانہ ختم کرانےکےلیےسنگل بنچ میں نظرثانی کی درخواست دائرکرسکتا ہے۔


جسٹس عاطرمحمود اورجسٹس شاہد بلال حسن پرمشتمل دورکنی بنچ نےنعیم میرکی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی،تاجرنعیم میرکی جانب سےاسد منظوربٹ ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ سنگل بنچ نےکورونا لاک ڈائون  سے متعلق درخواست خارج کرتےہوئےدرخواست گزارتاجرکےخلاف پچاس ہزارجرمانہ کیااورریمارکس دیئے۔

تاجر رہنما کے وکیل نے استدعا کی کہ  جرمانہ اورعدالتی ریمارکس حذف کرنےکاحکم دیا جائے،جسٹس عاطرمحمود نےریمارکس دیئےکہ بادی النظرمیں لاک ڈائون  کھل چکا ہےایسےمیں انٹرا کورٹ اپیل کا جواز نہیں،مناسب ہوگا کہ  جس سنگل بنچ نے جرمانہ کیا اورعدالتی ریمارکس دیئے آپ وہیں نظرثانی کی درخواست دیں،جس پراسد منظوربٹ ایڈووکیٹ نےانٹرا کورٹ اپیل واپس لےلی۔

درخواست نمٹائے جانے کے بعد  ہائیکورٹ کےسنگل بنچ کانعیم میرکےخلاف عدالتی ریمارکس اورپچاس ہزارجرمانہ برقراررہا،تاجرنعیم میرکی جانب سےدائرانٹراکورٹ اپیل میں وفاقی،صوبائی حکومت اورچیف سیکرٹری سمیت دیگرکو فریق بناتےہوئےموقف اختیار کیا گیا ہےکہ کورونا وائرس خدشات کےباعث لاک ڈائون  کے دوران سرکاری ونجی دفاتراورکاروباربند کیےگئے۔

لاک ڈائون کےدوران سٹیک ہولڈرتاجروں سمیت دیگر سے مشاورت نہیں کی گئی،اپیل کنندہ بھی تاجرہونےکےباعث کاروبارکی بندش سےمتاثر ہواہے، لاک ڈائون  کے دوران کئی کاروبار کھولنےکی اجازت دی گئی لیکن کئی مارکیٹیں بند ہیں،باقی کاروبارنہ کھول کرتاجروں سےامتیازی سلوک کیا جارہا ہے،تاجرحکومتی ایس او پیزپرعمل درآمد کرنےکوتیارہیں،کھولےگئےکاروباروں سےمنسلک مارکیٹوں کی بندش کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ہائیکورٹ کےسنگل بنچ نےدرخواست مسترد کرتےہوئے پچاس ہزارجرمانہ کردیا،انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کےدرخواست مسترد کرنےاور پچاس ہزار جرمانہ کرنےکا حکم کالعدم قرار دے۔

یاد رہے ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 9 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42125 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 277 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer