حسان علی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کسان رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس کی صدارت وہ خود کرینگے۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سمیت سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر میاں اسلم شریک ہوں گے جبکہ صدر جے آئی کسان سردار ظفر حسین بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر اور دیگر رہنما کسان رہنماؤں سے حالیہ ایشوز پر مشاورت کریں گے، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا، کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہو گی۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔