سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں،اب تک 48 ہزار سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں۔فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔ایسے میں کچھ لوگ خدمت میں بھی پیش پیش ہیں ۔دنیا کیلئے مثال بن رہے ہیں۔
فرنٹ لائن فائٹرز کو بسکٹس عطیہ کرنے والی پاکستانی نژاد نوعمر لیلیٰ خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اعزاز سے نوازا۔امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ہیروز کو سراہنے کے لیے سرکاری طور پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی نوعمر لڑکی لیلیٰ خان کو طبی عملے اور فائر فائٹرز کو عطیہ دینے پر اعزاز سے نوازا۔
تقریب میں لیلیٰ کی خدمات کے اعتراف میں ٹرمپ نے انہیں خود تعریفی سند عطا کی اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔امریکا میں جاری گرلز اسکاؤٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لینے والی لیلیٰ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پیش کرنے والے مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے 100 باکسز اور تشکر کےکارڈز پیش کیے تھے۔پاکستان میں واقع امریکی سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لیلیٰ خان اور ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ پیغام بھی شیئر کیا۔
Congrats to 10-year-old Laila Khan, a Pakistani-American girl scout recognized by President Trump during a ceremony honoring coronavirus heroes! Laila donated 100 boxes of cookies to local medical workers & firefighters. Read more: https://t.co/Ch7E26DpVg
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) May 17, 2020
Photo Credit: AFP #COVID pic.twitter.com/aTLc1Oydr2
واضح رہے کہ ہرسال امریکا بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد لڑکیاں 20 کروڑ سے زائد کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرتی ہیں۔