چھنو بوائے علی ظفر نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

چھنو بوائے علی ظفر نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلوکار، اداکار اور فلمساز، لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں یکساں مقبول، علی ظفر کی آج سالگرہ۔  دوست احباب، عزیزواقارب کی مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی شاندار گانے دینے والے علی ظفرکو اُن کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مداحوں کی جانب سےاُن کے لئے نیک خواہشات کے پیغامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے۔

گلوکار علی ظفر 18مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے بعد فلم شرارت کے لیے گانے جگنوں سے بھرلوں آنچل سے کیا تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم حقہ پانی کے گانے چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے بنی۔

Shazia Bashir

Content Writer