سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت

سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:عدالتی حکم کے باوجود انکوائری رپورٹ نہ دینے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری آبپاشی اسد اللہ خان کو نوٹس جاری کرت ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے سب انجینئر محمد علی پاشا کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر اسکے خلاف مالی بدعنوانی کے الزام پر انکوائری شروع کر دی گئی ۔

عدالت کے حکم پر اسکو انکوائری رپورٹ نہیں دی جا رہی ۔عدالت کے 25 ستمبر2015کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی ہے ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔