ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب: چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

سعودی عرب: چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث عید جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے۔ 

اس کے علاوہ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔ 

چاند نظر نہ آنے کے بعد 20 مارچ بروز جمعہ کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی۔