ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ لسٹنگ کا عمل آسان بنانے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی

 اسٹاک مارکیٹ لسٹنگ کا عمل آسان بنانے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسٹاک مارکیٹ لسٹنگ کا عمل آسان بنانے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی ہے۔

ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کا مسودہ عوامی مشاورت کیلئے جاری کر دیاہے, ترامیم کے تحت پارٹنرشپ کاروبار کمپنی بننے کے بعد سابقہ مالی کارکردگی استعمال کر سکیں گے۔

اس اقدام سے اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کیلئے درکار شرائط میں نرمی متوقع ہے۔نجی کاروبار کیلئے مارکیٹ میں داخلے کی رکاوٹیں کم ہونے کا امکان ہونے کے ساتھ مستحکم کاروباری اداروں کو توسیع کیلئے سرمایہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
 ایس ای سی پی کے مطابق موجودہ قوانین کے تحت کمپنیوں کیلئے دو سال کا منافع بخش ریکارڈ لازمی قرار دیا گیاہے ۔مجوزہ ترامیم کے تحت پارٹنرشپس کو سابقہ کاروباری و مالی ریکارڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔مالیاتی گوشوارے مقررہ اکاؤنٹنگ اصولوں کے مطابق تیار کرنا لازمی ہوگاجبکہ کمپنیوں کے مالیاتی گوشواروں کا آڈٹ کیو سی آر سے منظور شدہ آڈیٹر سے کروانا لازم قرارہے۔
علاوہ ازیں اسٹیک ہولڈرز اور مارکیٹ کے شرکاء کو 14 دن کے اندر اپنی آراء جمع کرانے کی ہدایت کی گئیں ہیں ۔