ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے کیس میں اہم پیشرفت

ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے کیس میں اہم پیشرفت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کے کیس میں اہم پیشرفت ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت عالیہ کی جج جسٹس عبہر گل خان نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، شعیب ریاض اور سلمان عزیز کی بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کےضمانتی مچلکوں کےعوض رہاکرنےکاحکم دیا،یہ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کےاہلکاروں کیخلاف درج کیاگیاتھا، جس میں الزام تھاکہ انہوں نےیوٹیوبرڈکی بھائی کی گرفتاری کے دوران اختیارات کاناجائزاستعمال کیااوررشوت طلب کی۔

 مدعیہ کےمطابق مرکزی ملزم سرفراز چوہدری نےبطور رشوت پانچ لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم عدالت نے قرار دیاکہ ریکارڈپرایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ سرفراز چوہدری نے براہِ راست رقم وصول کی ہو۔عدالت نےفیصلے میں قرار دیا کہ پراسیکیوشن کسی متاثرہ شخص کو سامنے لانے میں ناکام رہی ،رشوت کی رقم کی براہِ راست وصولی ثابت نہیں ہو سکی ،عدالت نے واضح کیا کہ کیس کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ میں شواہد کی بنیاد پر کیاجائےگا، جبکہ موجودہ مرحلےپرملزمان کوضمانت دینے کے لیے کافی بنیادموجودہے۔

Ansa Awais

Content Writer